حکومت نے نامناسب اور کچھ معاملوں میں فحش مواد پیش کرنے پر پچیس OTT ویب سائٹس اور Apps کو Block کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے پایا کہ اِن پلیٹ فارمس پر موجود کچھ مواد میں جنسی زیادتی اور کچھ معاملوں میں طویل فحش مناظر شامل ہیں۔ وزارت نے مزید پایا کہ اِس طرح کے مواد، مختلف غیر مناسب پسِ منظر میں بے حیائی اور فحاشی کی نمائش کر رہے ہیں۔اطلاعات و نشریات کی وزارت نے یہ فیصلہ مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا، جن میں وزارت داخلہ، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت، الیکٹرانکس اور IT کی وزارت، قانونی امور کی وزارت، فِکّی اور CII جیسے صنعتی ادارے اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین شامل ہیں۔
Site Admin | July 25, 2025 9:51 PM
حکومت نے قابل اعتراض اور فحاشی سے پُر مواد کے سلسلے میں 25 OTT ویب سائٹ اور ایپس پر پابندی لگا دی ہے