حکومت اس سال اگست سے Fastag پر مبنی تین ہزار روپے کا ایک سالانہ پاس متعارف کرائے گی، جو ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر بلا رکاوٹ اور کفایتی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ سالانہ Pass جاری کئے جانے کی تاریخ سے ایک سال کی مدت کیلئے Valid ہوگا اور اس دوران دو سو Trips تک سفر کیا جاسکتا ہے۔ اس Pass کو خاص طور پر غیر کمرشیل پرائیویٹ گاڑیوں جیسے Cars، Zeeps اور Vans کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ پہل، شاہراہوں پر بلا رکاوٹ سفر کی سہولت فراہم کرنے کی سمت میں تبدیلی لانے والا ایک قدم ہے۔