ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے آج اراولی پہاڑی سلسلے کے ماحولیاتی تحفظ کی خاطر حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 97 کلو میٹر اراولی کی ریونیو زمین کو مستقل محفوظ جنگلات قرار دیا گیا ہے تاکہ تجاوزات اور غیر قانونی کانکنی کو روکا جاسکے۔
نئی دلّی میں اراولی پہاڑی سلسلے کی ماحولیاتی بازآبادکاری سے متعلق ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب بھوپندر یادو نے، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس مشن کو اجاگر کیا، جس کے تحت ملک بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ ہیکٹیئر اراضی کو بازیاب کیا جانا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اراولی گرین Wall پروجیکٹ کے تحت 6 لاکھ 45 ہزار ہیکٹیئر اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹیئر اراضی کو گجرات، راجستھان، ہریانہ اور دلّی میں بازیاب کیا جارہا ہے۔جناب یادو نے زور دے کر کہا کہ ترقی کو ماحولیات کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے پوری لگن سے کام کررہی ہے۔
Site Admin | January 14, 2026 9:51 PM
حکومت نے غیرقانونی قبضے اور کانکنی کے خلاف اراولی کے تحفظ کو مستحکم کرنے کے اپنے اقدامات کو اجاگر کیا ہے