وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو اس ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوا، معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات، بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اصلاحات مختلف اشیا اور خدمات پر ٹیکس کی شرح کم کرکے شہریوں کو خاطر خواہ راحت فراہم کر رہی ہیں۔
حکومت نے سیمنٹ، سنگ مرمر اور گرینائٹ سمیت عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سازوسامان پر GST کم کرکے عام آدمی کے بوجھ کو ہلکا کیا ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے سنگ مرمر اور گرینائٹ پر ٹیکس 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کردیا ہے۔ اِس سے تعمیرات کی لاگت میں مجموعی طور پر کمی آئے گی۔ اِسی طرح سیمنٹ پر GST کی شرح 18 فیصد کردی گئی ہے، جو پہلے 28 فیصد تھی۔ تعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیاء پر ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کئے جانے سے نہ صرف تعمیرات کے اخراجات میں کمی ہوگی، بلکہ اِس سے ملحقہ شعبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔