حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک فرضی خط سے انکار کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ، Tejas جنگجو طیاروں کو ترک کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو PIB کے، حقائق معلوم کرنے والے یونٹ نے بتایا کہ اِس خط کو پاکستانی پروپیگنڈہ کرنے والی بہت سی ایجنسیاں آگے بڑھا رہی ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اِس خط پر مبینہ طور پر فضائیہ کے سربراہ امرپریت سنگھ نے دستخط کئے تھے۔
یونٹ نے یہ وضاحت بھی کی کہ فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ PIB نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اِس طرح کے خطوں کا شکار نہ ہوں اور اس طرح کی معلومات کا یقین کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں اور اُنھیں شیئر کریں۔