لوک سبھا میں اِس ماہ کی 8 تاریخ کو قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی 150 ویں سالگرہ پر ایک خصوصی بحث کا اہتمام کیا جائے گا۔ ایوانِ زیریں میں 9 دسمبر کو انتخابات سے متعلق اصلاحات پر بحث ہوگی۔ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ آج سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی صدارت، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں معاملات پر بحث کے بعد حکومت، راجیہ سبھا میں بھی اِن پر بحث کی تجویز پیش کرے گی۔
اِس سے قبل دن میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی کے معاملے پر تعطل جاری رہنے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
راجیہ سبھا کی کارروائی بھی اپنے طے شدہ کام کاج کو مکمل کیے جانے کے بعد کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے SIR معاملے پر بحث کے مطالبے کے پیش نظر لوک سبھا کی کارروائی بھی دن بھر کیلئے ملتوی کیے جانے سے پہلے دو مرتبہ ملتوی کی گئی۔ دوسری بار کارروائی ملتوی کیے جانے کے بعد جب ایوانِ زیریں کی کارروائی دوپہر 2بجے پھر شروع ہوئی تو پریزیڈائنگ افسر نے ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن شور و غل جاری رہا۔ بار بار اپیل کیے جانے کے باوجود اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا، جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پہلی بار ملتوی کیے جانے کے بعد جب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے شروع ہوئی تو پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے یہ بات دوہرائی کہ حکومت، انتخابات میں مزید اصلاحات کے سلسلے میں بحث کیلئے تیار ہے۔
بعد میں منی پور کے اشیاء اور خدمات ٹیکس سے متعلق دوسرے ترمیمی بل، 2025 کو راجیہ سبھا میں بحث کے بعد منظور کرلیا گیا اور اِسے واپس لوک سبھا کو بھیج دیا گیا ہے۔ لوک سبھا نے یہ بل، پہلے ہی منظور کرلیا تھا۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے، اِس بات کی توثیق کی ہے کہ اِس ماہ کی5 تاریخ، وقف املاک کی تفصیلات Umeed پورٹل پر اپلوڈ کرنے کی آخری تاریخ برقرار رہے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیر موصوف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حتمی تاریخ میں توسیع دینے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ جناب رجیجو نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں وقف بورڈوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے توسیع کے مطالبے سے متعلق متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
Site Admin | December 2, 2025 9:47 PM
حکومت نے سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ کی کارروائی بلا رکاوٹ چلنے دینے کی اپیل کی ہے۔ سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد اِس ماہ کی 9 تاریخ کو انتخابات سے متعلق اصلاحات پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے