October 7, 2025 9:35 PM

printer

حکومت نے سال 2029 تک 3 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے دفاعی ساز و سامان کی پیداوار اور 50 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے دفاعی برآمدات کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

حکومت نے سال 2029 تک 3 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے دفاعی ساز و سامان کی پیداوار اور 50 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے دفاعی برآمدات کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ بات آج نئی دلّی میں دفاعی ساز و سامان کی مینوفیکچرنگ میں مواقع سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب سنگھ نے اجاگر کیا کہ ملک کے دفاعی ساز و سامان کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک لاکھ 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہوگئی ہے، جبکہ 2014 میں یہ صرف 46 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی ساز و سامان کی برآمدات، 24 ہزار کروڑ روپے کو پار کرگئی ہے۔
جناب سنگھ نے اہم دفاعی صلاحیتوں میں اعلیٰ درجے کی خود کفالت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ ملک 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔