ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 10:05 AM | Cabinet

printer

حکومت نے سال 2026-27 کے مارکٹنگ سیزن کی ربیع فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت، MSP میں اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے 2026-27 کی مارکیٹنگ سیزن کے لیے تمام ضروری رَبیع فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں، MSP میں اضافہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں کَل وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی CCEA نے فیصلہ کیا۔ کابینہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ نظرثانی شدہ کم سے کم امدادی قیمتیں نہ صرف کسانوں کو منافع بخش آمدنی فراہم کریں گی، بلکہ فصلوں کے تنوع کو بھی فروغ دیں گی۔ کابینہ کا یہ فیصلہ بھارت کی زرعی معیشت کو مزید مستحکم کرے گا۔

مرکزی کابینہ نے ”دالوں کے لیے خود کفالت“ کے مشن کی منظوری دی ہے، جو ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اِس اقدام کا مقصد دالوں کی گھریلو پیداوار میں اضافہ اور   خود کفالت حاصل کرنا ہے۔ یہ مشن 6 سال، 2025-26 سے 2030-31 کی مدت کے دوران نافذ کیا جائے گا۔ اِس پر کُل 11 ہزار 440 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے DA اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی راحت DR میں    3 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اِس فیصلے سے مرکزی حکومت کے تقریباً 49 لاکھ 20 ہزار ملازمین اور 68 لاکھ 70 ہزار پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اِس اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ملک بھر میں 57 نئے کیندریہ وِدیالیہ کھولنے کی بھی منظوری دی ہے، جس پر 5ہزار 862 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اُن میں سے 20 کیندریہ وِدیالیہ اُن ضلعوں میں کھولے جائیں گے، جہاں اِس وقت کوئی کیندریہ وِدیالیہ نہیں ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ِاس فیصلے سے 87 ہزار طلباء کو فائدہ پہنچے گا اور 4 ہزار 600 اضافی اساتذہ کی اسامیاں پیدا ہوں گی۔×