ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 23, 2025 9:48 AM

printer

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت 25لاکھ اضافی ایل پی جی کنیکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت 25لاکھ اضافی ایل پی جی کنیکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوراتری کے پہلے دن خواتین مستفدین کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کے اس قدم سے نہ صرف اس مقدس تہوار پر ان کے لئے نئی خوشی اور مسرت لائے گا بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ حکومت 25 لاکھ نئے ایل پی جی کنیکشنس میں سے ہر کنیکشن پر 2 ہزار روپے سے زیادہ رقم خرچ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس توسیع کے ساتھ اجوالا فیملی ممبروں کی تعداد میں 10 کروڑ 98 لاکھ کا اضافہ ہو جائے گا۔ جناب پوری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سبھی خواتین کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن دستیاب ہو سکے گا۔