مرکزی کابینہ نے راجستھان کے کوٹہ بُندی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کو منظوری دی ہے، جس کی تخمینہ لاگت ایک ہزار 507 کروڑ روپے ہے۔ اِس پروجیکٹ میں 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر ٹرمنل عمارت کی تعمیر بھی شامل ہے، جو انتہائی مصروف اوقات میں ایک ہزار مسافروں کیلئے کار آمد ثابت ہوگی۔
کوٹہ، بھارت کے معروف تعلیمی کوچنگ ہب کے طور پر مشہور ہے۔ کوٹہ کی تعلیمی اور صنعتی شعبے میں موجودگی سے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کو بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹ کے طور پر اہمیت حاصل ہوگئی ہے، جس سے اِس خطے کی ٹریفک آمد و رفت کے مسئلے سے نمٹا جاسکے گا۔
نئی دلّی میں آج دوپہر اِس بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے 8 ہزار 307 کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت سے اوڈیشہ میں چھ لین والے کیپٹل ریجن رِنگ روڈ کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے۔
بھوبنیشور بائی پاس سے اوڈیشہ اور دیگر شمالی ریاستوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔ اِس کی بدولت بھاری کمرشیل ٹریفک کو کٹک، بھوبنیشور اور Khordha شہروں سے دور رکھا جاسکے گا۔
اِس بائی پاس سے خطے میں مال برداری کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی اور سماجی- اقتصادی ترقی ممکن ہوسکے گی۔