March 19, 2025 3:17 PM

printer

حکومت نے دہشت گردی کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے، جس کے سبب ملک میں دہشت گردانہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے

حکومت نے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے، جس کے سبب ملک میں دہشت گردانہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے داخلی امور کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ مرکز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کو مزید اختیارات کے ساتھ مضبوط کیا ہے، تاکہ وہ ملک سے باہر دہشت گردی سے متعلق واقعات اور سرگرمیوں کی تحقیقات کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ NIA لندن میں بھارتی ہائی کمیشن اور San Fransisco میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل پر حملوں سے متعلق واقعات کی چھان بین کررہی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔