ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 9:42 PM

printer

حکومت نے خوراک کو سب کیلئے یقینی بنانے کیلئے اور اِس کی ذخیرہ اندوزی، نیز قیاس آرائیوں سے نمٹنے کے مقصد سے گیہوں کو ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کردی ہے

حکومت نے خوراک کو سب کیلئے یقینی بنانے کیلئے اور اِس کی ذخیرہ اندوزی، نیز قیاس آرائیوں سے نمٹنے کے مقصد سے گیہوں کو ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کردی ہے۔ تاجروں اور تھوک بیوپاریوں کیلئے ذخیرے کی اِس حد میں کمی کرکے 2 ہزار میٹرک ٹن کردی ہے، جبکہ ابھی تک یہ حد تین ہزار میٹرک ٹن تھی۔ خردہ فروشوں کیلئے ذخیرے کی یہ حد آٹھ میٹرک ٹن ہوگی۔ وزارت نے گیہوں ذخیرہ کرنے والی سبھی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ہر جمعہ کو، گیہوں کے ذخیرے سے متعلق پورٹل پر اپنے ذخیرے کی تفصیلات بتائیں۔