January 13, 2026 2:21 PM

printer

حکومت نے تمام تسلیم شدہ قومی کھیلوں کی انجمنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ تنظیموں کے اندر بین الاقوامی تعلقات اور کھیلوں میں میک اِن انڈیا سے متعلق مخصوص کمیٹیاں تشکیل دیں

حکومت نے تمام تسلیم شدہ قومی کھیلوں کی انجمنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ تنظیموں کے اندر بین الاقوامی تعلقات اور کھیلوں میں میک اِن انڈیا سے متعلق مخصوص کمیٹیاں تشکیل دیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے کہا ہے کہ ان کمیٹیوں کی تشکیل سے ملک کی عالمی سطح پر کھیل کود کی سرگرمیوں اور کھیل کود سے متعلق سفارت کاری کو تقویت ملے گی، جبکہ آتم نربھر بھارت کے ویژن کے مطابق کھیلوں میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات سے متعلق کمیٹی متعلقہ بین الاقوامی انجمنوں میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے گی، جس میں مقابلے سے متعلق ضابطے، ڈھانچے، انتظامی فریم ورک، انتخابات اور کھلاڑیوں پر مرکوز پروگرام شامل ہیں۔

کمیٹی میں انجمنوں کے سینئر ارکان، سابق بین الاقوامی کھلاڑی، کوچز اور عالمی کھیلوں کی انتظامیہ اور سفارت کاری کا تجربہ رکھنے والے ماہرین شامل ہوں گے۔ وزارت نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام بین الاقوامی سرگرمیاں، حکومت کی پالیسیوں اور اولمپک منشور کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور اچھی کارکردگی کے اصولوں پر عمل آوری، اینٹی ڈوپنگ کی تعمیل اور کھلاڑیوں کے تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہوں۔