ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2025 9:42 PM

printer

حکومت نے تقریباً چار ہزار 600 کروڑ روپئے کی مالیت کے سیمی کنڈیکٹر کے چار نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کو منظوری دی ہے۔ لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کے فیز 1-B کو بھی منظوری دی گئی ہے

حکومت نے اڈیشہ، پنجاب اور آندھراپردیش میں سیمی کنڈیکٹر کے چار نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کو منظوری دے دی ہے، جس کی تخمینہ لاگت چار ہزار 594 کروڑ روپئے ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے فیصلے کے بارے میں آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس کا اعلان کیا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت سیمی کنڈیکٹر اور الیکٹرانکس کے شعبے کیلئے ایک متحرک ایکو نظام تیار کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ11 برس میں الیکٹرانکس سازوسامان کی مینوفیکچرنگ میں6 گنا اضافہ ہوا ہے اور برآمدات 8 گنا بڑھ گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موبائل فون کی برآمدات127 گنا بڑھ کر دو لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت چِپ ڈیزائن کیلئے گھریلو کمپنیوں، اسٹارٹ اَپس اور MSME اداروں کی مدد کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ کی 2 تاریخ سے نئی دلّی میں سیمی کون انڈیا 2025 کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ایک خودکفیل، قابل بھروسہ اور عالمی سطح پر مسابقتی سیمی کنڈیکٹر ایکونظام کی تشکیل کی خاطر بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے اظہار کا ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملیشیا، جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا سیمی کون انڈیا میں شراکت داروں کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر نے کہا کہ حکومت نے پانچ ہزار801 کروڑ روپئے سے زیادہ کی تخمینہ لاگت سے چار باغ اور سنت کنج کے درمیان لکھنؤ میٹرو فیز1-B کو بھی منظوری دے دی ہے۔انھوں نے کہا کہ کُل 12 اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے اور یہ کام پانچ برس میں مکمل ہوگا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت نے700 میگاواٹ صلاحیت والے Tato-II پن بجلی پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اروناچل پردیش کے  Shi Yomi ضلعے میں تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تعمیر کا کام 6 برس میں مکمل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ خطے میں بجلی کا ایک مستحکم ذریعہ ہوگا اور اس سے علاقائی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی زیر زمین ایندھن کی صلاحیت 50 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے جو ایک بڑی حصولیابی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔