وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں، اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی CCEA نے بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں 177 کلومیٹر طویل بھاگلپور- دُمکا- رامپور ہاٹ سنگل ریلوے لائن سیکشن کو ڈبل کرنے کی منظوری دی ہے۔ اِس پروجیکٹ پر مجموعی طور پر تقریباً تین ہزار 169 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے CCEA کے فیصلوں کا اعلان کیا۔ جناب ویشنو نے کہا کہ CCEA نے Hybrid Annuity Mode پر بہار میں بکسر- بھاگلپور ہائی اسپیڈ کوریڈور کے ایک چار لین والے گرین فیلڈ ہائی وے، مُکاما- مونگیر سیکشن کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔
اس پروجیکٹ کی لمبائی 82 کلومیٹر سے زیادہ ہے اور اِس پر چار ہزار 447 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ اِس سے آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور بھارتی ریلوے کی خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیرِ موصوف نے مزید کہا کہ کثیرجہتی ٹریکنگ منصوبے سے بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اور بھارتی ریلویز کے مصروف سیکشنوں پر ضروری بنیادی ڈھانچے فراہم ہوں گے۔ جناب ویشنو نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ پروجیکٹ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ایک نئے بھارت کے ویژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع ترقی سے اس علاقے کے عوام آتم نربھر ہوں گے اور لوگوں کیلئے روزگار اور خود روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
بہار کے بکسر- بھاگلپور ہائی اسپیڈ کوریڈور کے مُکاما-مونگیر سیکشن کا ذکر کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ یہ سیکشن مُکاما، Barahiya، لَکھی سرائے، جمال پور، مونگیر جیسے اہم شہروں کو بھاگلپور سے جوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 82 اعشاریہ چار صفر کلومیٹر مجوزہ پروجیکٹ سے تقریباً 14 لاکھ 83 ہزار دنوں کیلئے بلاواسطہ اور 18 لاکھ 46 ہزار دنوں کیلئے بالواسطہ روزگار فراہم ہوں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مجوزہ کاریڈور کے آس پاس اقتصادی کام کاج میں اضافے کی وجہ سے روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔ مشرقی بہار میں مونگیر- جمال پور- بھاگلپور بیلٹ ایک اہم صنعتی خطے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ x