December 2, 2025 9:49 AM | Sanchar Sathi Govt.

printer

حکومت نے بھارت میں استعمال کیلئے تیار کیے جانے یا درآمد کیے جانے والے موبائل ہینڈ سیٹس میں سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے انسٹال کرنے کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔

حکومت نے موبائل ہینڈ سیٹس کی اصلیت کی تصدیق کے لیے موبائل فونز میں سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے ہی انسٹال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شہریوں کو غیر اصلی موبائل فون خریدنے سے بچانے، ٹیلی مواصلات کے وسائل کے مشتبہ غلط استعمال کی آسانی سے اطلاع دینے اور سنچار ساتھی پروگرام کی مؤثر عمل آوری بڑھانے کے مقصد سے ٹیلی مواصلات کے محکمے نے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں اور درآمدکاروں کو بھارت میں استعمال کیلئے تیار کیے جانے والے یا درآمد کیے جانے والے تمام موبائل فونز میں سنچار ساتھی موبائل ایپ کو لازمی طور پر پہلے سے اِنسٹال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمے نے کہا کہ پہلے سے انسٹال شدہ سنچار ساتھی ایپ فون کے پہلے استعمال یا سیٹ اَپ کے وقت صارف کیلئے واضح طور پر نظر آنا اور قابلِ رسائی ہونی چاہیے۔ محکمے نے یہ بھی واضح کیا کہ ایپ کی خصوصیات کو کسی بھی طرح غیر فعال یا محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔

محکمے نے موبائل بنانے والی کمپنیوں اور درآمد کاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوشش کریں کہ یہ ایپ ان ڈیوائسز میں بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے شامل کی جائے جو پہلے ہی تیار ہو چکی ہیں اور بھارت میں فروخت کے مراکز میں موجود ہیں۔

محکمے نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ 90 دن کے اندر اس ہدایت پر عمل درآمد مکمل کریں اور 120 دن کے اندر رپورٹ جمع کروائیں۔