حکومت نے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹیکس معافی کی اسکیم، RoDTEP کے تحت ایڈوانس Authorization ہولڈرس، ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹ، EOU اور خصوصی اقتصادی زون SEZ کو ملنے والے فوائد بحال کردئیے ہیں۔ فوائد کی یہ بحالی اگلے مہینے کی ایک تاریخ سے نافذ العمل ہوگی۔ یہ فوائد، جن پر روک لگادی گئی تھی، پانچ فروری 2025 تک نافذالعمل تھے۔ اس اسکیم کا مقصدبرآمدات کے شعبے میں عالمی بازاروں میں بھارتی برآمدکاروں پر کسی موجودہ اسکیموں کے تحت بھرپائی نہ کی جانے والی ڈیوٹیز، ٹیکسز اور لیویز کی بھرپائی کرتے ہوئے بھارت کی مسابقت آرائی کو تقویت دینا ہے۔ x
Site Admin | May 27, 2025 3:52 PM
حکومت نے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹیکس معافی کی اسکیم، آر او ڈی ٹی ای پی کے تحت فوائد بحال کردئیے ہیں۔