حکومت نے ای مارکیٹ پلیسGeM  کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

 حکومت نے ای مارکیٹ پلیسGeM  کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اُسے مالی سال 2024-25 میں فروخت کی گئی اشیا کی مجموعی قیمت پانچ اعشاریہ چار لاکھ کروڑ روپے موصول ہوئی ہے۔

کَل GeM کے نویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اِس کے CEO مِہِر کمار نے زور دے کر کہا کہ یہ موقع، محض تعداد کی ایک خوشی نہیں بلکہ اُن لوگوں کی خوشی ہے جنھوں نے حکمرانی کو مزید قابل رِسائی، سب کی شمولیت والی اور مؤثر بنایا۔ جناب کمار نے، سرکاری خرید کو مزید مساویانہ اور قابل رسائی عمل میں تبدیل کرنے کے GeM کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا۔