حکومت نے ایئر کنڈیشنز اور ایل ای ڈی لائٹس جیسی White Goods کی پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم، PLI کے چوتھے دور کیلئے درخواستیں قبول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے، اِسے 10 نومبر کردیا ہے۔ کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے کہا کہ اسکیم کو صنعتوں کی جانب سے مل رہے زبردست ردعمل اور سرمایہ کاری کی بڑھتی خواہشات کے مدنظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ سال 2021 میں شروع کی گئی اِس اسکیم کا مقصد، گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ کرنا، مقامی طرز پر کَل پُرزوں کی تیاری کو فروغ دینا اور اِن اجزاء میں بھارت کی عالمی مسابقہ آرائی کو مضبوط کرنا ہے۔×
Site Admin | October 18, 2025 9:36 AM | PLI White Goods
حکومت نے ایئر کنڈیشنز اور ایل ای ڈی لائٹس جیسی White Goods کی پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم، PLI کے چوتھے دور کیلئے درخواستیں قبول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے، اِسے 10 نومبر کردیا ہے۔