December 5, 2025 2:09 PM

printer

حکومت نے آج کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ آج راجیہ سبھا میں وقفۂ سوال ک دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے زراعت اور کسانوں کے بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ زراعت، بھارتی معیشت کی ریڑھ کی ہڈّی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پیداوار بڑھانے، لاگت کم کرنے اور پیداوار کیلئے مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے تینوں ٹاسک کو حاصل کرلیا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ UPA حکومت نے سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کو قبول نہیں کیا تھا لیکن NDA حکومت نے فیصلہ کیا کہ لاگت کیلئے 50 فیصد منافع کے مارجِن میں اضافہ کرکے کم از کم امدادی قیمت MSP طے کی جائے گی۔