August 22, 2025 9:41 PM

printer

حکومت نے آج کہا ہے کہ جاری خریف سیزن کے دوران ریاستوں میں کھاد کی وافر مقدار دستیاب ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ جاری خریف سیزن کے دوران ریاستوں میں کھاد کی وافر مقدار دستیاب ہے۔ کیمیکلز اور کھاد کی وزارت کے مطابق 143 لاکھ میٹرک ٹن کی ضرورت کے مقابلے مجموعی طور پر 183 لاکھ میٹرک ٹن کھاد دستیاب ہے، جس میں سے 155 لاکھ میٹرک ٹن کھاد پہلے ہی فروخت ہوچکی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ڈائی امونیم فاسفیٹ DAP کی ضرورت 45 لاکھ میٹرک ٹن تھی، جبکہ اِس کی دستیابی 49 لاکھ میٹرک ہے، جس میں سے 33 لاکھ میٹرک ٹن فروخت ہوچکی ہے۔
یوریا کی ریکارڈ پیداوار کی بدولت کھاد کی گھریلو پیداوار میں گزشتہ 10 سال میں قابل ذکر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کیمیکلز اور کھاد کی وزارت کے مطابق سال 2024-25 کے دوران 36 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ یوریا کی پیداوار کا اندراج ہوا ہے جو کہ سال 2013-14 کی یوریا پیداوار کے مقابلے 35 فیصد کا اضافہ ہے۔ سال 2013-14 میں 227 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ یوریا کی پیداوار درج کی گئی تھی۔
وزارت نے مزید کہا کہ ڈائی امونیم فاسفیٹ DAP اور نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم NPKSکھاد کی پیداوار بھی گزشتہ 10 سال میں 110 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 158 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ ملک میں کھاد کی سپلائی پر عالمی سیاسی صورتحال کے اثرات کے باوجود حکومت نے کسانوں کو راحت پہنچانے کیلئے کھاد پر سبسڈی فراہم کرتے ہوئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
کسانوں کو 45 کلو گرام کی یوریا کی Bag، 242 روپے اور DAP کی Bag، ایک ہزار 350 روپے میں مل رہی ہے۔