شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے IndiGo کو ہدایت دی ہے کہ وہ پروازوں میں بڑے پیمانے پر حالیہ رکاوٹوں اور منسوخی کے تناظر میں سبھی سیکٹروں میں اپنی پروازوں کے اوقات میں پانچ فیصد کمی کرے۔ یہ منسوخی، خاص طور پر زیادہ مانگ اور زیادہ پروازوں میں کی جائے گی نیز IndiGo کی طرف سے کسی سیکٹر میں واحد پرواز سے گریز کیا جائے۔
DGCA نے ایک نوٹس میں کہا ہے کہ ایئرلائن کیلئے ہر ہفتے 15 ہزار سے زیادہ پروازوں کی رخصتی کو منظوری دی گئی ہے، جو اِس سال کے موسمِ سرما کے پروگرام کے مطابق ہے۔ اِس طرح امید تھی کہ نومبر میں 64 ہزار پروازیں رخصت ہوں گی لیکن IndiGo نے اِس مدت میں 60 ہزار سے بھی کم پروازیں چلائیں۔
ڈائریکٹوریٹ نے خاص طور پر کہا کہ IndiGo نے اپنی رخصت ہونے والی پروازوں میں اضافے کے باوجود پروازوں کے اوقات اور تاریخوں پر عمل کرنے کی اہلیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔
شہری ہوا بازی کے ادارے نے ایئرلائن سے کہا ہے کہ وہ کَل پانچ بجے تک ایک دوسری فہرست داخل کرے۔