حکومت نے اُس خبر کی تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو سکیورٹی اصلاحات کے تحت اپنا Source کوڈ شیئر کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ حکومت نے اِس دعوے کو جھوٹا اور فرضی قرار دیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے حقائق کا پتہ لگانے والے یونٹ نے وضاحت کی ہے کہ حکومت نے اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو اپنا Source کوڈ شیئر کرنے پر مجبور کرنے کیلئے کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے موبائل سکیورٹی کیلئے موزوں ترین ضابطہ جاتی ڈھانچہ تیار کرنے کے مقصد سے متعلقہ فریقوں سے صلاح و مشورے کا عمل شروع کیا ہے۔ یہ عمل کسی بھی حفاظتی یا سکیورٹی معیارات کیلئے صنعت کے ساتھ ہونے والی معمول کے مطابق، باقاعدہ مشاورت کا حصہ ہے۔
حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے یا اِسے شیئر کرنے سے پہلے ہمیشہ سرکاری ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرلیں۔×