December 5, 2025 10:28 PM

printer

حکومت نے انڈیگو کی پروازوں میں رکاوٹ پڑنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے

حکومت نے اِنڈیگو پروازوں کے آپریشن میں خلل کی وجہ بننے والے حالات کا جامع جائزہ لینے کیلئے چار رُکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی سے 15 دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ DGCA نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کمیٹی، بڑے پیمانے پر پروازوں میں رُکاوٹ کی وجوہات کی پہچان کرے گی۔ اِن میں ناکافی افرادی قوت کی منصوبہ بندی،  بدلتے روسٹرنگ نظام اور فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لِمٹ، FDTL کار کے مرحلہ-2 کے نفاذ کے پس منظر میں کی گئی تیاریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی پروازوں کے استحکام میں آئی رُکاوٹ کی وجہ بننے والی ناکام منصوبہ بندی کی ذمہ داری اور جواب دہی طے کرے گی۔ کمیٹی اس بات کا بھی پتہ لگائے گی کہ ایئرلائن، پروازوں کی بحالی کیلئے معقول اقدامات کررہی ہے یا نہیں۔

DGCA نے مزید کہا کہ نظرثانی شدہ التزامات کے نفاذ کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ اِنڈیگو سمیت سبھی شیڈیولڈ ایئرلائنز کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ افرادی قوت کی جامع منصوبہ بندی، روسٹر کی تشکیل نو اور تھکان سے نمٹنے کے نظرثانی شدہ فریم ورک کی جانب آسان منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے نفاذ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔