March 3, 2025 9:39 PM

printer

حکومت نے انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (IRFC) اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (IRCTC) کو نورتن کمپنی کا درجہ دیا ہے

حکومت نے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن، IRCTC اور انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن، IRFC کو نورتن کا درجہ دیا ہے۔ IRCTC، ریلوے کی وزارت کے تحت مرکزی عوامی شعبے کا ادارہ ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور چار ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ وہیں IRFC بھی ریلوے کی وزارت کے تحت مرکزی عوامی شعبے کا ادارہ ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور 26 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے کی وزارت کے سبھی 7 مرکزی عوامی شعبے کی کمپنیوں کو نورتن کا درجہ مل گیا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اِسے بڑی حصولیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ ریلوے میں بدلاؤ لانے کے تئیں وزیراعظم نریندر مودی کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔