June 24, 2025 9:50 PM

printer

حکومت نے افواج کی جدت طرازی کے اقدام کے طور پر دفاعی عملے کے سربراہ CDS اور فوجی امور کے محکمے کے سیکریٹری کو سبھی تینوں شاخوں کیلئے مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دفاعی عملے کے سربراہ CDS اور فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کو سبھی تینوں شاخوں کیلئے مشترکہ ہدایات اور احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ مسلح افواج کی جدت طرازی اور کایا پلٹ کے تئیں یہ ایک اہم قدم ہے۔ ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے کہا کہ پہلے دو یا زیادہ سروسز سے متعلق ہدایات واحکامات ہر ایک شاخ علیحدہ جاری کرتی تھی۔ مشترکہ طور پر احکامات جاری کرنے کے فیصلے سے طریقہ کار کو ہموار کرنا، غیر ضروری عمل کو ختم کرنا اور فوج کی تینوں شاخوں کے درمیان باہمی تال میل کو بڑھانا ہے۔ اس اقدام سے تینوں شاخوں کے مابین بہتر شفافیت، تال میل اور انتظامی صلاحیت کی بنیاد کی تعمیر ہوگی۔ اس فیصلے سے مسلح افواج کے قوم کی خدمت کے متحد مقصد کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔