حکومت نے 30 ستمبر سے 31 دسمبر 2025 تک کپاس پر درآمداتی محصول میں چھوٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ، ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کپاس کی دستیابی میں اضافہ کرنے کیلئے لیا گیا ہے۔ اِس سے پہلے حکومت نے 29 اگست سے 30 ستمبر تک کپاس پر درآمداتی محصول میں عارضی طور پر چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ آکاشوانی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کنفیڈریشن آف انڈین ٹیکسٹائل انڈسٹری CITI کی سکریٹری جنرل Chandrima چٹرجی نے کہا کہ حکومت کے اِس فیصلے سے بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت کو کافی راحت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس پر درآمداتی محصول پر چھوٹ میں توسیع سے ٹیکسٹائل صنعت کو کپاس کی خریداری کیلئے نئے آرڈر دینے میں مدد ملے گی۔
Site Admin | August 28, 2025 9:48 PM
حکومت نے اس سال 31 دسمبر تک کپاس کی درآمداتی محصول پر چھوٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے