حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کیلئے براہ راست بات چیت کی گئی تھی۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان بات چیت، دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کے موجودہ وسیلے کے ذریعے ہوئی تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ بندی روکنے کی درخواست پاکستان کی طرف سے کی گئی تھی۔ تیسرے فریق کی ثالثی سے متعلق سوال پر وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدر سمیت تمام ملکوں کو یہ واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ زیر التوا مسائل کو صرف باہمی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اِس میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں ہوگا۔
Site Admin | August 1, 2025 9:49 PM
حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ التوا میں پڑے ہوئے کسی بھی معاملے پر صرف باہمی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا