August 8, 2025 10:15 PM

printer

حکومت نے آج کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹماٹر کی خردہ قیمت میں اضافہ، مانگ اور سپلائی کے کسی بنیادی عدم توازن یا پیداوار میں کمی کے بجائے عارضی مقامی عوامل کی وجہ سے ہوا ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹماٹر کی خردہ قیمت میں اضافہ، مانگ اور سپلائی کے کسی بنیادی عدم توازن یا پیداوار میں کمی کے بجائے عارضی مقامی عوامل کی وجہ سے ہوا ہے۔ صارفین کے امور، غذا اور عوامی نظامِ تقسیم کی وزارت نے کہا کہ دلّی میں ٹماٹر کی قیمت، جولائی کے آخری ہفتے سے ملک کے شمالی اور شمال مغربی خطوں میں بہت زیادہ بارش کی وجہ سے بڑھ کر 73 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم سے متعلق اِس رخنہ اندازی کی وجہ سے جولائی کے آخر تک ٹماٹر کی قیمت بہت زیادہ بڑھ کر 85 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔ وزارت نے کہا کہ پچھلے ہفتے آزاد پور منڈی میں روزانہ آمد کے ٹھیک ٹھاک ہوجانے اور اِس میں استحکام آجانے کے ساتھ ہی خردہ قیمت میں کمی شروع ہوگئی ہے۔ x