حکومت نے آج کہا ہے کہ بھارت اسٹیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاکر 2030 تک 30 کروڑ ٹن اور 2047 تک 50 کروڑ ٹن کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری سندیپ Poundrik نے آج نئی دلی میں CII اسٹیل چوٹی کانفرنس 2025 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔
جناب Poundrik نے اسٹیل کی صنعت کو ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی بتایا اور کہا کہ یہ وکست بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے بہت اہم ہے۔ جناب Poundrik نے مزید بتایا کہ بھارت کی اسٹیل کی پیداواری صلاحیت تقریباً دوگنا ہوکر 20 کروڑ ٹن ہوگئی ہے جو آج سے 10 سال قبل تقریباً 10 کروڑ ٹن تھی۔
انھوں نے کہا کہ اِس شعبے میں اِس سال کی پہلی ششماہی میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ سال 2024-25 میں اسٹیل کی مانگ 15 کروڑ 20 لاکھ ٹن پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اسٹیل قومی مشن کے تحت آلودگی سے پاک اور ہائیڈروجن پر مبنی اسٹیل کی ٹیکنالوجیوں کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے، تاکہ کم کاربن والا اور مقابلہ جاتی اسٹیل کا ایکو نظام قائم کیا جا سکے۔x