حکومت نے آج سبھی بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی فوج میں شامل ہونے سے متعلق کسی بھی پیشکش سے دور رہیں اور اسے ایک پُر خطر راستہ قرار دیا ہے۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ایسی خبریں ملی ہیں کہ حال ہی میں بھارتی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے گزشتہ ایک برس کے دوران، روسی فوج میں شمولیت کے سبب درپیش جوکھم اور خطرات کو اُجاگر کیا ہے اور اسی کے مطابق شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ جناب جیسوال نے مزید بتایا کہ حکومت نے دلّی اور ماسکو، دونوں جگہوں پر اس معاملے کو روس کے حکام کے ساتھ اُٹھایا ہے اور اُن سے اس طریقہئ کار کو ختم کرنے اور بھارتی شہریوں کو رِہا کرنے کیلئے کہا ہے۔ جناب جیسوال نے یقین دلایا کہ حکومت، متاثرہ بھارتی شریوں کے ارکانِ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے۔×
Site Admin | September 11, 2025 2:54 PM
حکومت نے آج سبھی بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی فوج میں شامل ہونے سے متعلق کسی بھی پیشکش سے دور رہیں اور اسے ایک پُر خطر راستہ قرار دیا ہے۔
