January 24, 2026 10:26 AM | Govt PLI White Goods

printer

حکومت نے، 8 ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا الیکٹریکل سامان تیار کرنے کا نشانہ حاصل کرنے کے مقصد سے، PLI اسکیم کے تحت 5 کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔

حکومت نے، بڑے الیکٹریکل سامان سے متعلق پیداوار سے مربوط ترمیم PLI کی اسکیم کے چوتھے مرحلے میں 5 کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے، جن میں 863 کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا جائے گا۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے بتایا کہ یہ 5 کمپنیاں، ایئر کنڈشنر اور اُس کے کَل پرزے بنانے میں سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ مالی سال 2027-28 تک 8 ہزار 300 کروڑ روپے کی مجموعی پیداوار اور براہِ راست روزگار کے ایک ہزار 799 موقعے پیدا کرنے کا نشانہ حاصل کر لیں گی۔

وزارت نے بتایا کہ تازہ ترین مرحلے میں بڑے الیکٹریکل آلات کیلئے PLI اسکیم کے تحت کُل 85 کمپنیوں کو چُنا گیا ہے۔ اِن آلات میں ایئر کنڈشنرس اور LED لائٹس بھی شامل ہیں۔ ×