حکومت نے، اقوام متحدہ (استحقاق اور استثنیٰ) قانون 1947 کے تحت Big Cat Alliance انٹرنیشنل، اُس کے نمائندوں اور عہدیداروں کو استحقاق اور استثنیٰ دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ اِس اہم قدم سے شیروں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کے بھارت کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیروں کا تحفظ، ماحولیاتی نظام کو تحفظ فراہم کرنے اور کرہئ ارض کی بھلائی اور اُس کے تحفظ کے لیے کارگر ثابت ہوتا ہے۔
Site Admin | August 22, 2025 3:12 PM
حکومت نے، اقوام متحدہ (استحقاق اور استثنیٰ) قانون 1947 کے تحت Big Cat Alliance انٹرنیشنل، اُس کے نمائندوں اور عہدیداروں کو استحقاق اور استثنیٰ دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے
