July 11, 2025 9:43 PM

printer

حکومت نایاب زمینی مقناطیس کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سبسڈی اسکیم کو شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے

حکومت ملک میں کمیاب ارضیاتی عناصر سے تیار ہونے والے مستقل مقناطیس، Rare Earth Magent کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے ایک ہزار 345 کروڑ روپئے کی سبسڈی اسکیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس بارے میں بین وزارتی مشاورت جاری ہے۔ یہ اطلاع آج نئی دلّی میں بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری کامران رضوی نے ایک تقریب کے دوران دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسکیم، کمیاب ارضیاتی Oxides کو مقناطیس میں تبدیل کرنے کیلئے شروع سے آخر تک مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ سبسڈی کے ذریعے کمپنیوں کو کمیاب ارضیاتی Oxides کو مقناطیس میں تبدیل کرنے کیلئے پروسیسنگ مراکز قائم کرنے کی خاطر سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔ یہ مجوزہ اسکیم ایسے وقت میں آرہی ہے جب چین نے کمیاب ارضیاتی مقناطیس کی برآمدات پر بندشیں عائد کردی ہیں، جس سے عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں پر اثر پڑا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔