حکومت آج نئی دلّی میں ماڈل یوتھ گرام سبھا MYGS پہل کا آغاز کرے گی۔ اس موقع پر ماڈل یوتھ گرام سبھا پر ایک تربیتی ماڈیول اور MYGS پورٹل بھی جاری کیا جائے گا۔
پنچایتی راج کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس پہل کا مقصد ”جن بھاگیداری“ کو مضبوط کرنا اور طلبا کو گرام سبھا سیشنز میں شامل کر کے مقامی سطح پر شراکت والی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ پہل ملک بھر کے ایک ہزار سے زیادہ اسکولوں میں نافذ کی جائے گی۔
پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ستیہ پال سنگھ باگھیل اور قبائلی امور کے وزیر مملکت دُرگاداس Uikey اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پہل پنچایتی راج، تعلیم اور قبائلی امور کی وزارتوں کی مشترکہ کوشش ہے۔×