وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے کابینہ کے فیصلوں کی ستائش کی ہے کہ اُن کی حکومت، ملک بھر میں کسانوں کی بہبود کے تئیں پورے طور پر عہد بند ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ایک سلسلے میں، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے آگرہ میں آلو کے بین الاقوامی مرکز کا جنوب ایشیائی علاقائی مرکز قائم کرنے کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے آلو کی پیداوار سے منسلک کسانوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔ پونے میں میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ-II کی توسیع سے متعلق جناب مودی نے کہا کہ پونے، تمام شعبوں میں تیز تر ترقی کے ساتھ ملک کی معیشت میں نمایاں طور پر تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو خدمات کی توسیع نہ صرف نقل و حمل کو بہتر بنائے گی بلکہ لوگوں کی زندگی کو سہل بھی بنائے گی۔ x
Site Admin | June 25, 2025 10:24 PM
حکومت، ملک بھر میں کسانوں کی بہبود کے تئیں پورے طور پر عہد بند ہے: وزیر اعظم نریندر مودی