سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، سڑک حادثوں کے متاثرین کیلئے جلد ہی Cashless طبی علاج کی اسکیم شروع کریں گے۔ جناب گڈکری نے نئی دلّی میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ٹرانسپورٹ ڈیولپمینٹ کائونسل کے درمیان آج ہوئی میٹنگ میں یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت سڑک حادثوں کے متاثرین، کم از کم 7 دن تک ڈیڑھ لاکھ روپے کا Cashless علاج پانے کے اہل ہوں گے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ کسی سڑک پر حادثہ پیش آنے کی صورت میں متاثرین کو اسپتال تک پہنچانے والے نیک آدمی کو 25 ہزار روپے انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور چندی گڑھ سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکیم کا پائلٹ پروجیکٹ حال ہی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔
Site Admin | January 8, 2026 9:41 PM
حکومت، سڑک حادثوں کا شکار ہونے والوں کیلئے Cashleesh طبی علاج کی اسکیم کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے