وزیر داخلہ امت شاہ نے کل نئی دلّی میں مرکزی داخلہ سکریٹری اور دیگر سینئر اہلکاروں کے ساتھ آئندہ ہونے والی بھارت کی 16 ویں مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مردم شماری سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ مردم شماری میں پہلی بار ذات پر مبنی گنتی بھی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تقریباً 34 لاکھ شمار کنندگان اور سپروائزر اور تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار مردم شماری سے متعلق عہدیداران جدید موبائل ڈیجیٹل آلات کے ساتھ یہ کام انجام دیں گے۔ مردم شماری دو مرحلوں میں ہوگی۔×
Site Admin | June 16, 2025 10:07 AM | Home Minister - Census
حکومت، ذات پات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ بھارت کی سولہویں مردم شماری کرانے کے لیے آج گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے جاری مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔