قومی جمہوری اتحاد NDA پارلیمانی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ آج صبح نئی دلّی میں منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے NDA کے ممبران پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی حکمراں اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پس منظر میں ہورہی ہے، جہاں اپوزیشن بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی مہم SIR پر بحث کا مطالبہ کررہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں SIR کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کررہی ہیں۔ لوک سبھا میں کَل اپوزیشن کے احتجاج کے باعث کھیلوں کے انتظام سے متعلق قومی بل 2025 اور ڈوپنگ مخالف ترمیمی بل 2025 پر بحث نہیں ہوسکی۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کُل پارٹی میٹنگ کے بعد پارلیمنٹ کے کام کاج سے متعلق مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں کھیلوں سے متعلق قومی بل اور ڈوپنگ مخالف بل پر بحث کیلئے وقت مختص کیا گیا تھا۔×