September 4, 2025 9:29 AM | Bihar Bandh NDA

printer

حکمراں قومی جمہوری اتحاد NDA نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے خلاف توہین آمیز رائے زنی کے خلاف احتجاج میں آج بہار بند کا نعرہ دیا ہے۔

حکمراں قومی جمہوری اتحاد NDA نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے خلاف توہین آمیز رائے زنی کے خلاف احتجاج میں آج بہار بند کا نعرہ دیا ہے۔ BJP اور جنتا دَل یونائیٹڈ سمیت NDA کی پانچوں اتحادی پارٹیوں کی خواتین شاخ کی قیادت کے تحت یہ بند کرایا جارہا ہے۔

یہ بند صبح 7 بجے سے دن میں 12 بجے تک رکھا جائے گا۔ BJP کے ریاستی شاخ کے صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے الزام لگایا ہے کہ دربھنگہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر اَدھیکار یاترا کے دوران اِسٹیج سے وزیر اعظم اور اُن کی والدہ کے خلاف قابلِ اعتراض باتیں کہی گئیں۔

ایمرجنسی خدمات کو بند سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔