ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 31, 2025 9:46 AM | Houthis PM Killed

printer

حوثی گروپ نے، تصدیق کی ہے کہ اُس کے وزیر اعظم Ahmed al-Rahawi یمن میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔

یمن کے حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں راجدھانی صنعاء پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں    حوثی گروپ کی حمایت والی سرکار کے وزیر اعظم Ahmed al-Rahawi اور دیگر کئی وزراء ہلاک ہو گئے۔ یہ عہدیداران پچھلے ایک سال کے دوران سرکار کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران نشانہ بنائے گئے۔ حوثی گروپ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں کئی دیگر وزراء زخمی بھی ہوئے تھے، جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ حوثی گروپ نے کہا کہ حکومت کا کام کاج جاری رہے گا اور اسرائیل کے خلاف جلد ہی جوابی حملہ کیا جائے گا۔ حوثیوں نے 2014 میں صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی سرکار کو عدن میں محصور کر دیا تھا۔

اسرائیل کے فضائی حملوں میں صنعاء کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اِن حملوں میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور 102 دیگر زخمی ہو گئے۔×