حماس، اسرائیل اور امریکہ کے مذاکرات کار آج قاہرہ میں ملاقات کررہے ہیں، جہاں وہ غزہ میں امریکہ کی حمایت والی جنگ بندی کے بارے میں غور و خوض کریں گے۔ یہ بات مصر کی وزارت خارجہ نے بتائی ہے۔ اِس بات چیت کا مقصد فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق سمجھوتے کو حتمی شکل دینا ہے۔ مصر کے میڈیا نے بتایا ہے کہ سبھی فریق پیر سے بالواسطہ بات چیت کریں گے۔ غزہ میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 70 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے سفارت کاری کو موقع دینے کی غرض سے بمباری کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اِن حملوں کی مذمت کی ہے اور اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم جاری رکھنے کا الزام لگایا ہے۔
Site Admin | October 5, 2025 2:45 PM
حماس، اسرائیل اور امریکہ، غزہ جنگ بندی سمجھوتے پر آج قاہرہ میں بات چیت کرنے والے ہیں۔ امریکہ نے یہ جنگ بندی سمجھوتہ تجویز کیا ہے
 
						 
									 
									 
									 
									 
									