March 1, 2025 9:29 PM

printer

حفظان صحت، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا اور پوتر پوجا استھل پر پوجا ارچنا کی

حفظان صحت، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا اور پوتر پوجا استھل پر پوجا ارچنا کی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جناب نڈّا کے ساتھ ارضیاتی سائنس اور وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی تھے۔ کٹرا میں ان کی آمد کے بعد شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر Anshl Garg نے ان کا خیر مقدم کیا اور انھوں نے مرکزی وزراء کو Kakryal میں قائم کئے جارہے میڈیکل کالج سمیت شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے کئے جارہے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔ CEO نے پوتر گپھا کے درشن کیلئے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انھیں بہتر سہولیات اور خدمات مہیا کرانے کے مقصد سے موجودہ بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور توسیع کیلئے بورڈ کی جانب سے کی جارہی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔