May 20, 2025 10:09 AM

printer

حج 2025 کیلئے عازمین حج ملک بھر کے 18 امبارکیشن پوائنٹس سے روانہ ہورہے ہیں۔ا

حج 2025 کیلئے عازمین حج ملک بھر کے 18 امبارکیشن پوائنٹس سے روانہ ہورہے ہیں۔ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ عازمین حج کو ایک مہینے کی مدت میں حج پر روانہ کرنے کیلئے دو مرحلوں میں روانگی کا عمل انجام دیا جارہا ہے۔ اقلیتوں کی وزارت نے بتایا کہ مقررہ امبارکیشن پوائنٹس سے گزشتہ مہینے کی 29 تاریخ کو شروع ہوا روانگی کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیاہے۔ان امبارکیشن پوائنٹس میں احمدآباد، بنگلور، بھوپال، دلی، گیا، گوہاٹی، حیدرآباد، اندور، جے پور، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔ اس دوران 10 مئی کو شروع ہوا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

وزارت نے بتایا کہ عازمین کی آسان روانگی کو یقینی بنانے کیلئے سبھی ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں، جن میں لوجسٹک مدد، طبی سہولتیں اور ہوائی اڈہ اتھارٹیز کے ساتھ تال میل شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔