ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 9:43 PM

printer

حج کمیٹی نے آج ممبئی میں اپنی میٹنگ کے دوران، حج 2026 کیلئے بھارتی عازمین حج کے تجربات کو اور بہتر بنانے اور اِس مقدس سفر کو مزید چست درست کرنے کے اقدامات پر غور وخوض کیا

حج کمیٹی نے آج ممبئی میں اپنی میٹنگ کے دوران، حج 2026 کیلئے بھارتی عازمین حج کے تجربات کو اور بہتر بنانے اور اِس مقدس سفر کو مزید چست درست کرنے کے اقدامات پر غور وخوض کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے حج کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ عازمین حج کے تمام بقایا واجبات کا 75 فیصد فوری طور پر ریفنڈ کردیں اور باقی بچے ہوئے 25 فیصد کو ویریفکیشن کے بعد لوٹانے کی کارروائی شروع کریں۔ ڈاکٹر کمار نے کمیٹی کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ حج سے متعلق تمام کارروائیاں پوری طرح ڈیجیٹل ہوں، پورٹل پر مبنی ہوں اور اِنھیں مصنوعی ذہانت سے مربوط کیا جائے اور ساتھ ہی انسانی عمل آوری کی ضرورت کو بالکل ختم کردیا جائے گا۔اقلیتی امور کی وزارت اور بھارت کی حج کمیٹی نے تمام بھارتی شہریوں کیلئے ایک محفوظ، انتہائی منظم اور زیارت پر مرکوز حج کے سفر کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کی توثیق کی۔ کانفرنس کے آغاز میں عمرے پر گئے اُن افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی جنھوں نے 17 نومبر کو مدینہ میں بس کے ایک المناک حادثے میں اپنی جان گنوا دی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔