January 1, 2026 3:11 PM

printer

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے حکومت کی فلیگ شپ اسکیم، پردھان منتری ماتر وَندنا یوجنا نے آج 9 سال مکمل کرلئے ہیں۔

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے حکومت کی فلیگ شپ اسکیم، پردھان منتری ماتر وَندنا یوجنا نے آج 9 سال مکمل کرلئے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ ایک جنوری 2017 کو شروع ہوئی اِس اسکیم کا مقصد حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی صحت اور غذائیت کو بہتر بناسکیں۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                              V-C Dipender/ Akshit

پردھان منتری ماتر وَندنا یوجنا، مرکز کی مالی اعانت والی فلیگ شپ اسکیم ہے، جس کا مقصد سماج کے، سماجی اور معاشی طور پر محروم طبقوں کی خواتین کو زچگی کے فائدے پہنچانا ہے۔ اسکیم کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو پہلے بچے کیلئے پانچ ہزار روپے نقد اور دوسرا بچہ، اگر لڑکی ہو تو    6 ہزار روپے نقد دیئے جاتے ہیں۔ حمل کے رجسٹریشن پر تین ہزار روپے کی پہلی قسط دی جاتی ہے، جبکہ دو ہزار روپے کی دوسری قسط بچے کی پیدائش کے بعد ادا کی جاتی ہے۔ اہل مستفیدین، جنَنی سُرکشا یوجنا کے تحت مالی ترغیب بھی حاصل کرتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے مطابق اس اسکیم میں ساڑھے چار کروڑ مستفیدین نے اندراج کرایا ہے اور مستفیدین میں 19 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ یہ اسکیم دورانِ حمل، غذائیت، طبی جانچ اور مجموعی صحت کیلئے مالی مدد کی پیشکش کرتی ہے۔

دلّی سے دپیندرکمار اور اکشِت ویدیان کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔