حال کی دہائیوں میں پنجاب میں آئے بدترین سیلاب کے سبب ہوئی تباہی کو قابو کرنے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آرہی ہے۔ ریاست میں پہلے ہی ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اِس دوران بھارتی فوج، فضائیہ، BSF، NDRF کے دستے اور این جی اوز بندھوں کو مضبوط کرنے اور متاثرہ لوگوں کو باہر نکالنے اور لوگوں کو ضروری سامان اور کھانے کی اشیاء تقسیم کرنے میں اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ لوگوں کی دیکھ بھال کیلئے متعدد راحتی کیمپ کام کر رہے ہیں۔ ریاستی سرکار نے اِس حالت سے نمٹنے کیلئے 70 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ مرکز نے بھی بحران کی اِس گھڑی میں ریاست کی پوری مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان، جنہوں نے آج امرتسر اور گُرداس پور سمیت کچھ متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا ہے، نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مرکز کی دو ٹیمیں پہلے ہی پنجاب پہنچ چکی ہیں۔ یہ ٹیمیں مرکز کو رپورٹ پیش کریں گی۔
Site Admin | September 4, 2025 9:39 PM
حال کی دہائیوں میں پنجاب میں آئے بدترین سیلاب کے سبب ہوئی تباہی کو قابو کرنے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آرہی ہے