مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ حالیہ وکست کرشی سنکلپ ابھیان ملک گیر مہم نے ایک ہزار 43 لاکھ گاؤں کے 13 کروڑ چار لاکھ کسانوں کو براہ راست زرعی تحقیق، توسیع اور ترقی کے بے مثال اتحاد کو نشان زد کیا ہے۔
آج نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کیلئے ترقی یافتہ زرعی شعبہ اور خوشحال کسان، وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔