حالیہ رخنہ اندازی کے بعد دلّی ہوائی اڈے پر پرواز خدمات بتدریج بحال ہورہی ہیں اور معمول کی جانب لوٹ رہی ہیں۔ اپنی ایڈوائزری میں دلّی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو اطلاع دی ہے کہ اِنڈیگو کی کچھ پروازیں فی الحال متاثر رہیں گی۔ دلّی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مشورہ دیا ہے کہ مسافرین، ہوائی اڈے کیلئے نکلنے سے پہلے ایئرلائنز کے ساتھ پروازوں کی تازہ صورتحال چیک کرلیں۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اُس کی ٹیمیں، مسافروں کیلئے آسان سفری تجربے کو یقینی بنانے اور کم از کم خلل کیلئے سبھی شراکت داروں کے ساتھ سرگرم تال میل قائم کئے ہوئے ہے۔ دلّی ایئرپورٹ اتھارٹی نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ لوگ، پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے سرکاری ویب سائٹ: www.newdelhiairport.inچیک کرتے رہیں۔×
Site Admin | December 6, 2025 3:03 PM
حالیہ رخنہ اندازی کے بعد دلّی ہوائی اڈے پر پرواز خدمات بتدریج بحال ہورہی ہیں اور معمول کی جانب لوٹ رہی ہیں۔