September 10, 2025 3:02 PM

printer

جے کے بی او ایس اینے ڈوڈہ ضلعے میں امن و قانون کی صورتحال میں خلل پڑنے اور عوامی نقل و حرکت نیز موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر بندشوں کی وجہ سے جموں و کشمیر اور لداخ میں آج ہونے والے 10 ویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشنJKBOSE نے ڈوڈہ ضلعے میں امن و قانون کی صورتحال میں خلل پڑنے اور عوامی نقل و حرکت نیز موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر بندشوں کی وجہ سے جموں و کشمیر اور لداخ میں آج ہونے والے 10 ویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ڈائریکٹر آف اکیڈمکس – JKBOSE نے طلبا کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ طلبا اور والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری چینلوں کے ذریعے باخبر رہیں، کیونکہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران، پورے جموں ڈویژن میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے اسکولوں کو کئی دن تک بند رکھنے کے بعد آج آف لائن کلاسز کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔